لیاقت آباد ٹاؤن میں 2.11ارب سے زائد کا بجٹ پیش
کراچی(آئی این پی)چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون کا مالی سال 2026-27 کیلئے 2ارب 11 کروڑ42لاکھ 64 ہزار 905روپے کا بجٹ پیش کردیا اور بچت 4 لاکھ 85 ہزار 542روپے ہے ۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے بجٹ اجلاس میں کہا کہ ہم نے آئینی تقاضوں کے مطابق تعمیر و ترقی کے کام خلوص اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہو کر ادا کئے ، ہم عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے اوراپنی بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بنایا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی تعمیر و ترقی، صفائی ستھرائی، صحت، پارکس، کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے متوازن اور عوام دوست بجٹ ترتیب دیا گیا ہے ، بجٹ میں مختلف شعبہ جات کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ٹاؤن کے 19 پارکوں میں سے 15 پارکوں کی تجدید و آرائش کرکے انہیں ماڈل پارکس کی شکل دی گئی ہے ۔