مسافر سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

مسافر سے بھاری مالیت  کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے راستے شنگھائی جانے والے مسافر کے قبضے سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران اسکریننگ مشین نے بیگ میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد تفصیلی تلاشی میں مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز حکام کے مطابق برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی میں 20 ہزار امریکی ڈالر، ایک ہزار 410 چینی یوآن اور ایک ہزار 770 درہم شامل ہیں۔پاکستان کسٹمز نے برآمد شدہ غیرملکی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں