حیدر آباد:پبن سے مغوی بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار

حیدر آباد:پبن سے مغوی بچی بازیاب، اغوا کار گرفتار

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پبن پولیس کی کامیاب کارروائی، 12 سالہ مغویہ بچی بازیاب، اغوا میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

 پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پبن کی حدود میں 12 سالہ بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ انچارج پبن محمد علی کورائی نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کی۔ دورانِ تفتیش اغوا میں ملوث ملزم حسین عرف سونو نوڈانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گاؤں صیفل نوڈانی میں واقع ایک غیر آباد گھر سے بچی نظمت نوڈانی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، بچی کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے ، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں