بغیر اجازت جلوس منعقد کرنے پر مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے بغیر اجازت ماتمی جلوس و مجالس منعقد کروانے اور ساونڈ سسٹم کا استعمال کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
تھانہ بستی ملوک ،صدر جلالپور ،نیوملتان اور شاہ رکن پولیس کو گشت آفیسرز نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی علی رضا ، ارشد ، ثقلین ، علی شاہ ، فدا حسین ، فید عباس ، زین ، شکیل اقبال مہدی وغیرہ نے بغیر اجازت جلوس و مجالس منعقد کیں اور راستوں کو بند کرکے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا ۔