بیوی کیساتھ صلح کرنے آئے داماد کی فائرنگ، ساس شدیدزخمی
موترہ(نامہ نگار)بیوی کیساتھ صلح کرنے آئے داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو شدیدزخمی کردیا ۔
موضع گلوٹیاں موڑ کے نہایت نے پولیس کودرخواست دی کہ ملزم ذیشان جوکہ اس کابہنوئی ہے وہ اپنی والدہ او ر والد کے ہمراہ انکے گھر آیا اسکی والدہ موجودتھی ملزم ذیشان کافی دیر تک اسکی بہن جوکہ اسکی بیوی ہے کیساتھ گھریلوتنازعات پر باتیں کرتے رہے اسی دوران ملزم ذیشان طیش میں آگیا اور اس نے قتل کردینے کی نیت سے اسکی والدہ سبحانیہ پر فائرنگ کرناشروع کردی جس سے وہ گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی جسے سول ہسپتال پہنچاد یاگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔