شہداکربلا کی قربانیاں انسانیت کیلئے مشعلِ راہ :پیر اجمل رضا
حضرت امام حسین ؓ کی قربانی کا پیغام ظالم کے سامنے حق کی آواز بلند کرنا ہے
راہوالی (نمائندہ دنیا )شہدائے کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں ۔حضرت امام حسین ؓ کا کردار افکار اور نظریات ہمارے لیے مینارہ نورہیں ۔واقعہ کربلا نے ثابت کردیا کہ طاقت حق نہیں بلکہ حق اصل طاقت ہے اصلاح معاشرہ کیلئے امام عالی مقام کی بے مثل قربانیایاں صبحِ قیامت تک یاد رکھی جائینگی امام ۔دنیا ہمیشہ ان سے رہنمائی لیتی اور سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی ۔علامہ پیر علامہ اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں 17 ویں سالانہ عظیم الشان پیغام حسین ؓکانفرنس سے خطاب میں مزیدکہا کہ مام حسین ؓ کی عملی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان پر عمل پیرا ہوکر اخوت و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جاسکتا ہے واقعہ کربلا حق و باطل میں فرق واضح کرتا ہے ۔ امام حسین ؓ نے حق سچ کے پرچم کی سربلندی کیلئے باطل قوت کے سامنے جھکنے کی بجائے گردن کٹواکر اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی اور مسلمانوں کیلئے راہ حق متعین کی اب ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم انکے کردار و عمل کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا پوری دنیا میں امت مسلمہ اسلئے رسوا ہورہی ہے کہ ہم نے امام حسین ؓ کا درس بھلا دیا جو اصل میں ظالم کے سامنے حق کی آواز بلند کرنا ہے ۔ معروف ثناء خوان کرامت علی کرامت نے بارگاہ امام عالی مقام میں نذرانہ پیش کیا۔