پنجاب یونیورسٹی :امریکہ میں داخلوں وظائف اور گرانٹس بارے سیمینار
لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک) کے زیر اہتمام ‘امریکہ میں داخلوں، وظائف اور تحقیقی گرانٹس کے مواقع’ اور‘امریکی پیٹنٹ درخواست کا طریقہ کار’پر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار ہال میں دو سیمینارز کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پرچیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، صدرپی آئی ایم ایم ای پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم شجاع، ایس وی پی سودر ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاہور کے انجینئرمعاذ محمود، ڈائریکٹر اورک انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عقیل انعام، امریکہ کی سنٹرل مشی گن یونیورسٹی شعبہ مکینیکل اینڈ میٹیریلز انجینئرنگ کے عالمی شہرت یافتہ پروفیسرڈاکٹر وسیم حیدر، فیکلٹی ممبران،محققین اورطلباوطالبات نے شرکت کی۔