محرم الحرام کے دوران امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،کمشنر

محرم الحرام کے دوران امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،کمشنر

عامر خٹک کا آر پی او کے ہمراہ ضلع جہلم کا دورہ ،انتظامی ،سکیورٹی امور کا جائزہ لیا

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک اور آر پی او ر ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ تحصیل دینہ کے علاقہ اسد آباد میں جاری مجلس کا دورہ کیا اور انتظامی و سکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سیف سٹی و سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، فیلڈ عملے کی موجودگی اور عزاداروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، نظم و ضبط اور عوامی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں