عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ،سردار یوسف

عالمی امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ،سردار یوسف

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے دنیا تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رہی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے دنیا تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رہی۔ مسجد صائمہ کا قیام خوش آئند ہے ۔ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسجد صائمہ سجاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسجدیں اللہ کا گھر ہے ۔ مسجد کی تعمیر کرنے والے کے لیے اللہ نے جنت میں گھر کا وعدہ کیا ہے ۔ مسجد صائمہ کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ۔ مرحومہ پروفیسر صائمہ کا اللہ کے دین ساتھ خصوصی لگائو تھا۔ حج عمرہ کا خصوصی شوق رکھتی تھیں۔ سجاد قمر نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں مسجد بنانے کا شوق رکھتی تھیں۔ اللہ نے ان کے جانے بعد یہ شوق پورا کر دیا۔ ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسجد کمیونٹی مرکز ہوتی ہے ۔ اور اس کو تعلیم اور تربیت کا مرکز بنانا چاہیے ۔ بچوں اور خواتین کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہیے ہیں۔ مسجدیں آباد ہوں گی تو ہمارا معاشرہ صحیح معنوں میں ایک مثالی معاشرہ بنے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں