ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کی زیادہ تر سروسز ای بز پر منتقل

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کی زیادہ تر سروسز ای بز پر منتقل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر ایل ڈی اے کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی کے حصول اور پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈائریکٹر سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر پر آئی سفٹنگ اور نان سفٹنگ فائلوں کے سٹیٹس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے مالی سال کے اختتام پر سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر کے اوقات بڑھائے گئے ہیں،بروز ہفتہ سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں