ہائیکورٹ کا نادرا کیساتھ مربوط بائیومیٹرک نظام فعال

ہائیکورٹ کا نادرا کیساتھ مربوط بائیومیٹرک نظام فعال

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کے ساتھ مربوط بائیو میٹرک تصدیقی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر قیادت عدالتی نظام میں جدید ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے مطابق مقدمہ دائر کرنے سے قبل درخواست گزار کی ٹی آئی ڈیاور بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی ہوگی۔ نادرا سے تصدیق کے بعد جاری ہونیوالی ویری فکیشن رسید 72گھنٹوں تک مؤثر رہیگی۔ ہائیکورٹ، ضلعی اور تحصیل عدالتوں میں مجموعی طور پر 245 خصوصی تصدیقی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں 20ہزار سے زائد ای سہولت مراکز کے ذریعے بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عدالتی حکام کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں زیرِ سماعت قیدیوں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ عدالتی نظام میں شفافیت اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں