آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹس میں سامنے آنے والے انکشافات نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے۔
کہ قومی وسائل کے تحفظ اور شفاف طرزِ حکمرانی کے دعوے محض زبانی جمع خرچ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے ۔ مختلف سرکاری اداروں اور محکموں میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف انتہائی تشویشناک ہے ، جبکہ اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کے نام پر 75 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کیے جانے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔