کمشنر سوشل سکیورٹی کامحنت کشوں کوطبی سہولیات کاجائزہ

کمشنر سوشل سکیورٹی کامحنت کشوں کوطبی سہولیات کاجائزہ

سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات کا دورہ ،بی ایچ یوکی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن ذوالفقار کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات کا اچانک دورہ کیا اور گجرات سمیت گردونواح کے رجسٹرڈ محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار اور ڈائریکٹر سی اینڈ بی راشد بدر بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی رجسٹرڈ ورکرز کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں کمشنر نے سوشل سکیورٹی بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو)گجرات کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا، نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے اور منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ ڈائریکٹر ورکس کو بھی ہدایت کی کہ وہ خود تعمیراتی کام کی رفتار کی مسلسل نگرانی کریں اور اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں کمشنر نے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ گجرات میں اجلاس کی صدارت کی، انہیں کنٹری بیوشن کی وصولیوں، ریکوری کی کارکردگی اور مقررہ اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں