نیاز کی کھیر کھانے سے 50سے زائد افراد کی حالت غیر

 نیاز کی کھیر کھانے سے 50سے زائد افراد کی حالت غیر

عاشور پر کسوکی روڈ کے مقبول کی کھیر کھانے سے متاثرہ افراد ہسپتال منتقل

کامونکے (تحصیل رپورٹر )دس محرم الحرام کے دن نیاز کی کھیر کھانے سے پچاس سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ یوم عاشور پر کسوکی روڈ کے مقبول نے نیاز کی کھیر بنا کر تقسیم کی جسے کھانے کے کچھ دیر بعد چھ سالہ حیدر، پانچ سالہ نادِ علی، تین سالہ فاطمہ، چھبیس سالہ ثانیہ، سات سالہ علی شیر، پانچ سالہ حامد، پچاس سالہ زرینہ، بتیس سالہ نوشی، بتیس سالہ انصر، اٹھائیس سالہ عمر، پچیس سالہ سونیا، پچاس سالہ زربینہ، چالیس سالہ عابدہ، بائیس سالہ عائشہ، پچیس سالہ فیصل، ریحان، فیضان، رمین، حورین، حادیہ، ندہ وغیرہ سمیت پچاس سے زائد افراد کو اُلٹیاں شروع ہوگئیں۔ جسکے بعد تمام متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے دس افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید کے مطابق طبی امداد کے بعد تمام افراد کی حالت بہتر ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں