سکھر:ایوب گیٹ کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں آتشزدگی

سکھر:ایوب گیٹ کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں آتشزدگی

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے قریب فہیم ابڑو کی فوٹو اسٹیٹ دکان میں آگ لگ گئی۔۔۔

 جس کے نتیجے میں لاکھوں کی فوٹو اسٹیٹ مشین، کاغذاور دیگر قیمتی سامان خاکستر ہو گیا، اطلاع کے باوجود فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکے ، مقامی دکانداروں نے از خود اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، متاثرہ دکاندار فہیم ابڑو نے بالا حکام بالخصوص سکھر انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں