امانت ودیانت سے ہی معیشت کی بہتری ممکن، لیاقت بلوچ

امانت ودیانت سے ہی معیشت کی بہتری ممکن، لیاقت بلوچ

کشکول اٹھانا مسئلے کا حل نہیں، پٹرول قیمتوں میں عوام کوریلیف ملنا چاہیےاسلام کے غلبے ، باطل نظام کیخلاف مزاحمت پیغام شہادت حسین ہے ، خطاب

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کشکول کرپشن و بھیک سے نہیں امانت و دیانت اور خود داری سے ٹھیک ہو سکتی ہے ۔ عالمی منڈی کے مطابق پٹرول قیمتوں میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ۔ اسلام کے غلبے اور باطل نظام کے خلاف مزاحمت پیغام شہادت حسین ہے ۔ سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ رسول نے اپنے اہل خانہ سمیت رفقائکی شہادت پیش کی مگر غیر شرعی نظام کو قبول نہیں کیا۔ حضرت حسینؓ نے باطل نظام سے سمجھوتا کرنے کے بجائے تاقیامت مزاحمت کا پیغام دیا۔غزہ کے مظلوم عوام اوراسلامی جمہوریہ ایران نے ظالموں سے ٹکراکر میدان کربلا کی یاد تازہ کردی۔ امریکہ پاکستان سمیت کسی کا دوست نہیں بلکہ وہ اپنے مفادات کا اسیر ہے۔

سپریم لیڈرخامنہ ای کی شہادت پر اللہ نے باطل کے مقابلے میں ایران کو سرخرو کیا ہے ۔ انسانوں کو تقسیم کرنے والے نظام ڈوب رہے ہیں، اسلام اور قرآن وسنت ہی دنیا کا مستقبل ہے ۔ قبل ازیں امیر ضلع رفیق منصوری نے لیاقت بلوچ کو لنگی کا تحفہ پیش کیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے ان کو گلدستہ پیش کیا۔بیت گاہ میں ضلع بھر کے ذمہ داران، کارکنان اور بردار تنظیمات کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سندھ میں کرپشن کا راج، تعلیم تباہ اور پیپلزپارٹی کی حکومت اٹھارہ سال میں عوام کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ نظام بدلے گا تو ملک وقوم کی تقدیر بدلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں