ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں
کراچی (آئی این پی)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں میں 6ملزمان گرفتار کرلیے۔۔۔
گرفتار افراد میں چور، موٹر سائیکل لفٹر، منشیات فروش اور گٹکا/ماوا سپلائر شامل ہیں،2غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے ۔ملزمان سے موٹر سائیکل، آئس اور گٹکا/ماوا برآمد کرلیا گیا،کارروائیاں تھانہ نیپئر، بغدادی اور سٹی کورٹ کی حدود میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت سمیع الدین، زاہد، تاج محمد، اسد، عبدالقادر اور جاوید کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی اور مطلوب افراد میں شامل تھے۔