پکنک منانے والے 2 نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی (آئی این پی)حب ندی میں پکنک کے لیے گئے کراچی کے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقوں نیول کالونی اور بھیم پورہ کے رہائشی چند نوجوان پکنک منانے کے لیے حب ندی گئے تھے ، جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان پانی میں ڈوب گئے تھے ۔جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ احسن اور 25 سالہ شمیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ دونوں کی لاشیں طویل تلاش کے بعد صبح سویرے حب ندی سے نکال کر حب سول اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں کراچی روانہ کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔