کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب بجٹ شہردشمنی ،پی ٹی آئی

کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب بجٹ شہردشمنی ،پی ٹی آئی

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے محکمہ بلدیات سندھ میں گزشتہ 18 سال کے دوران ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں، کرپشن اور اربوں روپے کے بجٹ کی بندر بانٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

کہ بجٹ میں کراچی کی ترقی پر صرف 100 ارب بجٹ رکھنا کراچی کے ساتھ دشمنی ہے ، کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، ابلتے ہوئے نالے اور ناقص سیوریج نظام حکومتی دعوں کی نفی کر رہے ہیں۔ عوام کو بیانات سے دھوکا نہیں دیا جا سکتا کیونکہ زمینی حقائق سب کے سامنے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں