ایس آئی یو سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا

ایس آئی یو سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے خطرناک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا۔

 ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ہلاک ملزمان نے سات مئی کو سولجر بازار کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون یاسمین کو قتل کیا تھا جبکہ اٹھائیس فروری کو لاینز ایریا بریگیڈ تھانے کی حدود میں شہری سے اسلحہ چھینا تھا ایس آئی یو حکام کے مطابق محمد پیرل قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور اسلحہ ایکٹ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ اس کے خلاف کراچی، ٹھٹھہ اور دھابیجی کے مختلف تھانوں میں 2021 سے 2026 تک کئی مقدمات درج تھے ۔ ہلاک ہونے والا دوسرا ملزم سمیر عرف شاہ میر بھی ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔رات گئے ماڑی پور بڑھنی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں