کورنگی میں پہلے نیورو انکلوسیو ڈسکوری روم کا افتتاح
کراچی(بزنس ڈیسک)انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) نے نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبلٹیز پاکستان (این او ڈبلیو پی ڈی پی) کے اشتراک سے کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم سینٹر آف ایکسی لینس فار ڈس ایبلٹی انکلوژن (سی ای ڈی آئی) میں پاکستان کے پہلے نیورو انکلوسیو ڈسکوری روم کا افتتاح کیا۔
یہ ڈسکوری روم دی داؤد فاؤنڈیشن کے میگنی فائی سائنس سینٹر کے تجرباتی طرزِ تعلیم کی مہارت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ڈسکوری روم کو آٹزم ،اے ڈی ایچ ڈی اور دیگر نشوونمائی معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں انٹرایکٹو کھیل کے ذریعے بچوں کی ادراکی، حسی، حرکی اور سماجی نشوونما کو فروغ دیا جاتا ہے ۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ برسوں سے ای بی ایم کا یہ یقین رہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کا مطلب ملک کے ہر فرد کی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس کا تقاضا ہے کہ ہر بچے کو سیکھنے ، آگے بڑھنے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔این او ڈبلیو پی ڈی پیکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر احمد نے کہا کہ حقیقی شمولیت کی بنیاد پائیدار بنیادی ڈھانچے پر قائم ہوتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments