فیملی کو لوٹنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن کے علاقے میں فیملی سے اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔
ملزم سے فیملی سے چھینا گیا موبائل فون،پرس اور ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد.ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم گارڈن کے علاقے میں کشتی مسجد کے پاس ایک فیملی سے موبائل فون اور پرس چھین کے فرار ہو رہا تھا،پیٹرولنگ پر معمور گارڈن تھانے کی پولیس موبائل نے ملزم کو فرار ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا, جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزم انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments