گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد،متوفی نفسیاتی مسائل کا شکار تھا
کراچی(آئی این پی) 18 سالہ نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن انکشاف ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق نارتھ کراچی انڈا موڑ سیکٹر سیون ڈی تھری میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی، جس کی اطلاع پر سرسید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔جائے وقوع سے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ایس ایچ او سرسید انسپکٹر عرفان آصف نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 18 سالہ شارق رحمن کے نام سے کی گئی ہے ۔متوفی نفسیاتی مسائل کا شکار اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ وہ خود کو اکثر کمرے میں بند بھی رکھتا تھا ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفی کے چچا نے بھی خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments