ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت، قتل کا مقدمہ درج

ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت، قتل کا مقدمہ درج

کراچی (این این آئی)سہراب گوٹھ میں بس اڈے پر ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت عالم زیب کے نام سے ہوگئی ہے ، جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت سندھی مسلم سوسائٹی کے رہائشی عالم زیب کے طور پر کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا اور اس کی گردن اور سینے پر تیز دھار آلے کے متعدد وار کیے گئے تھے ۔مقدمے کے متن کے مطابق عالم زیب کو اس کے برادر نسبتی نے رقم وصول کرنے کے لیے ناظم آباد بھیجا تھا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد اس کا موبائل فون مسلسل بند ملتا رہا۔ بعد ازاں پولیس کے ذریعے اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ سہراب گوٹھ بس اڈے پر ایک ڈرم سے لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کی شناخت بعد میں عالم زیب کے طور پر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...