شہریوں کو لوٹنے والا کے پی ٹی ملازم گرفتار

 شہریوں کو لوٹنے والا   کے پی ٹی ملازم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا کے پی ٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تفتیشی ٹیم نے شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے کے پی ٹی کے ملازم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت فراز آصف خان کے نام سے ہوئی، جو کے پی ٹی میں بطور کلرک تعینات ہے ۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی تقرری لیٹرز، سروس کارڈز، میڈیکل لیٹرزاور دیگر سرکاری دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...