سوبھوڈیرو:سود خوروں سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرلی
سوبھوڈیرو(نمائندہ دنیا)سود خوروں کی جانب سے سنگین نتائج بھگتنے کی مسلسل دھمکیاں ملنے پر نوجوان نے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق ہنگورجہ سے تعلق رکھنے والے زین منگی نے معاشی تنگ دستی اور گھریلو پریشانیوں پر سود خوروں سے کچھ رقم لی تھی اور مسلسل ادائیگی کے باوجود سود کی رقم ختم نہیں ہو رہی تھی، سودخوروں کی مسلسل دھمکیوں پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔واضح رہے کہ ضلع بھر میں سود خوروں کا راج قائم ہے ، ہزاروں سفید پوش،کاروباری افراد،نوکری پیشہ ،کسان سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اکثر افراد سود خوروں کے مظالم کا شکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments