میرپور خاص:دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان
32526امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،تناسب 88.58 فیصد رہااقصیٰ بنت اختر کی 986 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،3079 طلبہ کامیاب نہ ہو سکے
میرپور خاص (بیورورپورٹ ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین کرنل (ر)ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا کے اعلامیہ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات محمد حسن نوہڑی نے دسویں جماعت (سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات سال برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ سائنس گروپ میں شمولیت حاصل کرنے والے 32526 امیدواروں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی جس کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 88.58 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں میں سیٹ نمبر 57129، اقصیٰ بنت اختر منیر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو کولاچی کی طالبہ نے 986 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سیٹ نمبر 69472 تلک کمار لوھیا ولد ہریش کمار، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سامارو ٹاؤن کے طالب علم نے 970 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سیٹ نمبر 53964، دیتا ہو توانی بنت پردیپ کمار ہو توانی، اے جے ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن میرپور خاص کی طالبہ نے 969 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح باقی امیدواروں میں 2398 نے اے ون گریڈ، 15059 نے اے گریڈ، 10093 نے بی گریڈ، 1246 نے سی گریڈ، 15 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔ 3079 طالب علم کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments