سکھر:بی آئی ایس پی رقم سے 1سے 3ہزار روپے کی کٹوتی جاری

سکھر:بی آئی ایس پی رقم سے 1سے 3ہزار روپے کی کٹوتی جاری

انتظامیہ شکایت پر نوٹس لینے سے گریزاں، بی آئی ایس پی حکام نے بھی ہاتھ اٹھا لیاوفاقی حکومت ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی نوٹس، کٹوتی کا سلسلہ بند کرائیں، عوامی حلقے

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور میں مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی کی قسط میں سے ایک سے تین ہزار روپے کی کٹوتی جاری ،انتظامیہ خواتین کی شکایات پر نوٹس لینے سے گریزاں ، بی آئی ایس پی حکام نے بھی ہاتھ اٹھا لیا۔ خبر کے مطابق خیرپور ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں مستحق خواتین کی مالی امداد کے لیے آئی ہوئی بی آئی ایس پی کی ساڑھے چودہ ہزار روپے کی رقم میں سے ایک سے تین ہزار روپے کی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈیوائس ہولڈرز کٹوتی کے بغیر رقم نکال کر دینے سے گریزاں ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں خیرپور شہر، رانی پور ، گمبٹ ، پیرگوٹھ ،کنگری، پریالو ، سوبھوڈیرو،کوٹڈیجی و دیگر علاقوں میں اب تک مستحق خواتین کی رقوم میں سے لاکھوں روپے کاٹ لیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے خواتین کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس لینے سے گریزاں ہے جبکہ بی آئی ایس پی کے حکام نے خود کو یہ کہہ کر اس سارے معاملے سے مبرا کردیا ہے کہ اب ان کا قسط کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس بارے میں اب ضلعی انتظامیہ ہی کارروائی کرسکتی ہے ، تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رقوم میں سے کٹوتی کا یہ سلسلہ بی آئی ایس پی اہلکاروں اور ڈیوائس ہولڈرز کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے ممکن ہو ہی نہیں سکتا۔ اس حوالے سے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے فوری طور پر وفاقی حکومت، بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن اور دیگر حکام سے نوٹس لے کر مستحق خواتین کی رقوم میں سے کٹوتی کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...