مختلف اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں

مختلف اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں

مختلف اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں پی ای سی ایچ ایس میں پینٹ ہاؤس مسمار، اسکیم 33 میں غیرقانونی بلاک گرادیا

کراچی (این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) نے کراچی کے مختلف اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات اور منظور شدہ نقشوں کی خلاف ورزی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار اور کئی رہائشی و تجارتی املاک سیل کر دیں۔ایس بی سی اے کے مطابق ضلع شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے پینٹ ہاؤس کو مسمار کر دیا گیا، جبکہ ضلع غربی کے علاقوں گلشن معمار اور محمد پور سوسائٹی میں بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق اسکیم 33 کی پاکستان ایئر کریو سوسائٹی میں قائم ایک غیرقانونی بلاک کو بھی مسمار کر دیا گیا، جبکہ ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران منظور شدہ نقشوں اور تعمیراتی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس بی سی اے نے مزید بتایا کہ گلشن اقبال، کنیز فاطمہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن میں متعدد دکانیں اور تجارتی املاک سیل کی گئیں۔ اورنگی ٹاؤن میں سیلنگ کی کارروائی سے قبل غیرقانونی فرنٹ ایلیویشن اور تجاوزات پر قائم دیواریں بھی مسمار کر دی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات، نقشوں کی خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تعمیرات شروع کرنے سے قبل متعلقہ قوانین اور منظور شدہ نقشوں کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...