کرپٹو کرنسی جائز ،13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ،مولانا محمد بشیر فاروق

کرپٹو کرنسی جائز ،13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ،مولانا محمد بشیر فاروق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت سیلانی کے بانی اور ۔۔۔

چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں شروع ہونے والی بحث کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کو یکسر ناجائز قرار دینا درست نہیں ۔ سیلانی کے شعبہ دارلافتا ء نے رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی کی قیادت میں 13ماہ پہلے ایک فتوی جاری کیا تھا جو 37 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کو جائز قرار دیا گیاتھا ۔ مولانا بشیر نے کہا کہ اجلاس میں سیلانی مرکز میں بلاک چین کے بڑے بڑے ماہرین اوررئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی صاحب بھی موجود تھے۔۔مولانا بشیر نے کہا کہ سیلانی نے یہ فتوی اسلامی نظریاتی کونسل ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...