آرٹس کونسل میں آج تین ادبی ثقافتی اور تھیٹر پروگرام منعقد ہوں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2026ء ،بروز جمعہ ادبی، ثقافتی اور ۔۔۔
تھیٹر سے متعلق تین اہم پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں ممتاز سندھی رہنما بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کو خراجِ عقیدت، عالمی یومِ موسیقی کی مناسبت سے میوزک فیسٹیول اور سوواپا المنائی سیریز کی تھیٹر پیشکش شامل ہیں۔ پروگرام کا آغاز شام ساڑھے 4بجے ،حسینہ معین ہال میں ممتاز سندھی رہنما بیرسٹر غلام محمد بھرگڑی کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے ہوگا، جس میں دانشور، محققین، ادیب، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور ان کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments