سجاول میں قاتل کو25سال سزائے قید بامشقت سنادی گئی

سجاول میں قاتل کو25سال  سزائے قید بامشقت سنادی گئی

بدھو تالپر (نامہ نگار)فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول سید اعجاز علی شاہ کی عدالت نے تھانہ سجاول کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔

 ملزم سجاد علی ولد عبدالعزیز سوڈھو کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر 25 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے زمین کے تنازع کے باعث قتل کی واردات کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے ماموں جمال الدین سوڈھو کی مدعیت میں تھانہ سجاول پر درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...