حیسکو آپریشن میں 62626 کنکشن منقطع، 1050ملزم گرفتار

حیسکو آپریشن میں 62626 کنکشن منقطع، 1050ملزم گرفتار

ڈیڑھ سال کے دوران 2947میٹر کاٹے ، 862ٹرانسفارمر ہٹائے گئےایک ارب 35کروڑ 5لاکھ سے زائد واجبات ریکورکیے ہیں، حیسکو ترجمان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہنگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، حیسکو ترجمان کے مطابق 19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک62626غیر قانونی کنکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ1050ملزمان کو گرفتار کیا گیا،2947عدد الیکٹرک میٹر منقطع کیے گئے 349888 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے ،862عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے 1ارب 35کروڑ5لاکھ سے زائد ریکورکیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنے اور نادہنگان سے 100فیصد واجبات کی وصولی کرنا ہے ، حیسکو انتظامیہ کا ڈی ایس یو (ڈسکوز سپورٹنگ یونٹ)کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ریجن بھر کی مختلف سب ڈویژن علامہ اقبال، ٹنڈوالٰہیارII، ہیرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، قاضی احمد، سانگھڑ، سیٹلائٹ ٹاؤن، ہیرآباد اور عمرکوٹ میں کارروائیاں کی گئیں، ریجن بھر میں 229غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے ،1510میٹرپی وی سی قبضے میں لے لی گئی۔حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑیں گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...