میرپور خاص:میئر، ڈپٹی کمشنر کادورہ، برساتی نالوں کاجائزہ

میرپور خاص:میئر، ڈپٹی کمشنر کادورہ، برساتی نالوں کاجائزہ

برسات کے دوران موثر نکاسی کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ، افسران کی بریفنگ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)امکانی بارشوں کے پیشِ نظر میئر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور برساتی نالوں ڈرینج سسٹم اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مین نالا ، سر سید روڈ، کالے خان روڈ اور دیگر اہم برساتی نالوں پر جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا، جہاں ہیوی مشینری کے ذریعے سلٹ، کچرے اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ کے نظام کو مؤثر اور بلا تعطل برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں میئر عبدالرؤف غوری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے تمام اسباب کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ امکانی بارشوں کے دوران شہریوں کو پانی جمع ہونے یا آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے ڈسپوزل مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ ہر وقت تیار رہے ۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران، انجینئرز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امکانی بارشوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...