سانگھڑ:کھپرو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

سانگھڑ:کھپرو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

بھیرو کولہی کوموٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پرگولیاں ماری گئیں، لاش حوالےپنگریو میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان ہلاک، سکھر میں غریب نے خودکشی کرلی

کھپرو، اندرون سندھ (نمائندگان)سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے تھانہ کھائی کی حدود میں فتح علی موڑ کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت بھیرو کولہی ولد عالم کولہی کے نام سے ہوئی ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھاہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر پنگریو کے نواحی گاؤں سلیمان احمدانی میں سانپ کے ڈسنے سے 15 سالہ نوجوان منور احمدانی جاں بحق ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان رات کے وقت گھر کے قریب موجود تھا کہ اسے سانپ نے ڈس لیا۔ اسے فوری طور پر صحت مرکزپنگریو لاہاگیاتاہم ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ چل بسا۔ روہڑی کے قریشی محلہ میں مبینہ بیروزگاری، غربت اور ذہنی پریشانی سے دل برداشتہ ہو کر 50 سالہ محمد عامر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، متوفی اپنے پیچھے ایک بیٹی، چار بیٹے اور دیگر سوگواران چھوڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...