میرپور خاص:طویل عرصے سے خستہ پرانی اناج منڈی روڈ کی تعمیر

میرپور خاص:طویل عرصے سے خستہ پرانی اناج منڈی روڈ کی تعمیر

شہریوں کااظہار تشکر، پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے ، ہری رام کشوری لال

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)طویل عرصے سے خستہ حال پرانی اناج منڈی روڈ کی ازسرنو تعمیر پر شہریوں نے اظہارِ تشکر کیا، شہر کے وسط میں واقع مارکیٹ چوک تا فتح مسجد پرانی اناج منڈی روڈ جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار تھی کو ایم پی اے ہری رام کشوری لال اور یوسی نمبر 8 کے چیئرمین حاجی محمد علی کی خصوصی کاوشوں سے ازسرنو تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے ہری رام نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے جس پر ہم عمل پیرا ہیں، میں نے چھ مہینے قبل یہاں کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مذکورہ سڑک کو ازسر نو تعمیر کیا جائے ئے گا اور ہم نے آج اپنا وہ وعدہ پورا کردیا جبکہ حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ میری یوسی نہیں ہے مگر شہر ہمارا ہے ، واضح رہے کہ مذکورہ سڑک دو مختلف یونین کونسلوں کے درمیان واقع ہونے کے باعث طویل عرصے سے نظرانداز کی جا رہی تھی جس کے نتیجے میں شہریوں، تاجروں اور روزانہ خریداری کیلئے آنیوالے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات تھیں، علاقہ مکینوں کی جانب سے مسئلے کی نشاندہی کیے جانے پر یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایم پی اے ہری رام کشوری لال کے تعاون سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا، جسے پیور بلاکس کے ذریعے مکمل کیا گیا، سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر علاقہ مکینوں تاجروں اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے ہری رام کشوری لال اور چیئرمین حاجی محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...