جنریٹر کے دھویں نے دو نوجوانوں کی جان لے لی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی بھٹائی کالونی میں جنریٹر کے دھویں نے دو نوجوانوں کی جان لے لی جبکہ چار افراد تاحال زیرِ علاج ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دوران چلائے گئے جنریٹر کا دھواں رہائشی کوارٹر میں بھر گیا، جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔کورنگی بھٹائی کالونی میں صبح تقریباً سات بجے بجلی بند ہونے پر جنریٹر چلایا گیا ۔ پڑوسیوں کے مطابق صبح تقریباً دس بجے ایک کاریگر نے تمام افراد کو بے ہوش حالت میں دیکھا۔پولیس حکام کے مطابق ندیم اور وقاص دورانِ علاج دم توڑ گئے ، جبکہ چار دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments