اوورسیز پاکستانی کی آنکھ ضائع ہونے پر عدالت کا نوٹس

اوورسیز پاکستانی کی آنکھ ضائع ہونے پر عدالت کا نوٹس

حکومت، بی آر ٹی انتظامیہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر وکنٹریکٹر سے جواب طلبدرخواست گزار کاطبی اخراجات کی مد میں 17.87کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج شرقی نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران مبینہ غفلت کے باعث حادثے میں اوورسیز پاکستانی شہری کی ایک آنکھ ضائع ہونے کے دعوے پر سندھ حکومت، بی آر ٹی انتظامیہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعی سید وقاص 2025 میں حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان آئے تھے ۔

مئی 2025 میں رات وہ جج کی ادائیگی کیلئے ائرپورٹ جا رہے تھے کہ یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران سڑک کے درمیان رکھے گئے بیریئر سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق متعلقہ بیریئر پر نہ تو ریفلیکٹر نصب تھے اور نہ ہی کسی قسم کا وارننگ بورڈ موجود تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں مدعی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ چہرے کی متعدد ہڈیاں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ طبی اخراجات ت کی مد میں17 کروڑ 87 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...