ریگل کا نام ختم نبوت چوک رکھنے کا اعلان
کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے تاریخی ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختم نبوت چوک رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ربیع الاول کی آمد سے قبل چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش کی جائے گی، جبکہ شہر بھر میں خصوصی صفائی، روشنی اور تزئین و آرائش کے جامع انتظامات بھی کیے جائیں گے ۔میئر کراچی نے منگل کو میونسپل کمشنر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ کیا اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ربیع الاول سے قبل چوک کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور کے لیے اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments