نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال

نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال

کراچی(این این آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تقریباً 12 گھنٹے بعد بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی کیبل فالٹ کے باعث ہوئی۔ فالٹ صبح 7 بج کر 43 منٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوگئی، طویل دورانیے کی بجلی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 50 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ضلع وسطی، صفورہ ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...