افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانیوالے نادرا افسروںکاریمانڈ

افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانیوالے نادرا افسروںکاریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 2روزہ تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاملزمان شناختی دستاویزات کیلئے سرکاری ریکارڈ میں غیر قانونی تبدیلیاں کرتے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)افغان شہریوں کیلئے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیاری کے الزام میں گرفتار نادرا افسران سمیت 4ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نادرا افسران کیخلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار 4ملزمان، انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید احمد اور محمد عمر شاہ کو عدالت پیش کیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں، جن پر افغان شہریوں کیلئے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، نادرا کے ریکارڈ میں ردوبدل اور غیر قانونی سہولت کاری کا الزام ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان افغان شہریوں کے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات کے حصول کیلئے سرکاری ریکارڈ میں غیر قانونی تبدیلیاں کرتے تھے ۔ ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ تحقیقات کے دوران ملزمان کے مبینہ دہشت گرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں، جن کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران اہم سرکاری ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...