بچی کے اغوا،قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 بچی کے اغوا،قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

6 سالہ دعا کی لاش جھاڑیوں سے ملی،پولیس سرجن کی زیادتی کی تصدیقسی سی ٹی وی شواہد کی بنیاد پر کارروائی، جوابی فائرنگ میں ملزم ماراگیا،پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی گیٹ نمبر ایک کے قریب جھاڑیوں سے چھ سالہ بچی کی لاش ملی۔لاش کی شناخت دعا دختر عمر کے نام سے ہوئی ۔جیکسن پولیس کو بھٹ شاہ جزیرے سے 6 سالہ دعا دختر عمر ایوب نامی بچی کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر بچی کی تلاش کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں شروع کیں۔ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغواکے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جب کہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...