چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس آج ہوگی

 چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس آج ہوگی

ماں رہے سلامت کانفرنس میں زچہ کی صحت، ڈیجیٹل جدت پرماہرین خطاب کرینگےجے پی ایم سی میں انعقاد، موضوع نوجوان، خاندانی منصوبہ بندی، ڈیجیٹل جدت رکھا گیا

کراچی(سٹی ڈیسک)کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل خاندانی منصوبہ بندی کانفرنس ماں رہے سلامت آج 24 جولائی کو نجم الدین آڈیٹوریم، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ہوگی، کانفرنس کی مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو ہوں گی جب کہ صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر خالد شر، ممتاز طبی ماہرین، محققین، پالیسی ساز، جامعات کے نمائندے اور صحت کے شعبے سے وابستہ شخصیات بھی شرکت کریں گی۔کانفرنس کی چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر نگہت علی شاہ کے مطابق اس سال کانفرنس کا موضوع نوجوان، خاندانی منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل جدت رکھا گیا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو جدید طبی تقاضوں، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مؤثر آگاہی فراہم کرنا اور صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات تجویز کرنا اور طبی شعبے میں جدید ڈیجیٹل حل متعارف کرانا ہے ، جو ملک میں صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے طبی ماہرین، محققین اور پالیسی ساز زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، جدید طبی تحقیق اور صحت کے نظام میں ڈیجیٹل جدت کے فروغ سے متعلق اپنے تحقیقی مقالات اور سفارشات پیش کریں گے ۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس زچہ و بچہ کی صحت کے بہتر نظام، پائیدار خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے اہم عالمی پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...