عائشہ بی کی تصنیف ننھی کلیوں سے باتیں کو نقد انعام ،ایوارڈوسند دینے کا اعلان

 عائشہ بی کی تصنیف ننھی کلیوں سے باتیں کو نقد انعام ،ایوارڈوسند دینے کا اعلان

کراچی (سٹی ڈیسک)ممتاز ادیبہ محترمہ عائشہ بی کی بہترین تصنیف ننھی کلیوں سے باتیں پر انہیں ڈاکٹر جمیل جالبی فاؤنڈیشن کی۔۔۔

 جانب سے 50 ہزارروپے نقد انعام یوارڈ اور سنددینے کا اعلان کیا گیا ہے ،یہ ایوارڈ انہیں بچوں کے ادب کی کیٹگری میں دینے کا اعلان کیا ہے ،نقد انعام اور ایوارڈ ماہ اگست میں ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا ۔کتاب رنگ نو پبلی کیشنز کے تحت شائع کی گئی تھی ،ممتاز ادیبہ عائشہ بی کا ادبی سفر انتہائی دلچسپ رہا ہے ،عائشہ بی ہندوستان کے صوبے کیرالہ کے شہر کوڈنگ لور میں پیدا ہوئیں ، ان کی مادرزبان ملیالم تھی ،اردو سے نابلد تھیں ،پاکستان ہجرت اور شادی کے بعد انہوں نے باقاعدہ اردوزبا ن اپنے سسرال میں سیکھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...