کاٹن ایکسچینج عمارت کیس کی سماعت کی استدعا منظور

 کاٹن ایکسچینج عمارت کیس کی  سماعت کی استدعا منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کاٹن ایکسچینج کی عمارت کی حوالگی سے متعلق درخواست پر فوری سماعت کی ۔۔۔

استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک ٹرسٹ کے چیئرمین کو مزید کارروائی سے روکا جائے جبکہ ان کے تمام اہم دستاویزات عمارت میں قائم دفاتر میں موجود ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمارت تاحال ایف آئی اے کے کنٹرول میں ہونے کے باعث دستاویزات تک رسائی ممکن نہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو تفصیلی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...