الخدمت ہیڈ آفس میں مرحوم امیر العظیم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

الخدمت ہیڈ آفس میں مرحوم امیر العظیم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

سیکریٹری کراچی توفیق الدین نے امامت کرائی، کارکنوں، ذمہ داران کی شرکتمرحوم کی دینی، تحریکی، تنظیمی، سیاسی، سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سکریٹری امیرالعظیم کی غائبانہ نماز جنازہ الخدمت ہیڈ آفس میں سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ادارہ نور حق اور الخدمت کے کارکنوں و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر توفیق الدین صدیقی نے امیر العظیم کی دینی، تحریکی، تنظیمی، سیاسی، سماجی و عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی اقامت دین کی جدو جہد کے لیے وقف کر دی تھی، تنظیم اور تحریک سے ان کی گہری اور والہانہ وابستگی تھی جو آخری وقت تک قائم رہی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول اور درجات بلند کرے اور اہل خانہ، لواحقین و کارکنان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی جمعرات کو ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی اور وہ فوری لاہور روانہ ہو گئے ۔ علاوہ ازیں امیر العظیم کے انتقال پر نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، مسلم پرویز، راجہ عارف ، ڈاکٹر واسع شاکر، انجینئر سلیم اظہر، نوید علی ، معاونین خصوصی برجیس احمد، عبد الوہاب، اسحاق خان،ڈپٹی سیکریٹریز راشد قریشی،یونس بارائی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،لواحقین وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اورتحریکی، سماجی و سیاسی اور عوامی خدمات پر ان کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...