رانا ثنا الزامات سے پہلے ماڈل ٹاؤن کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

رانا ثنا الزامات سے پہلے ماڈل ٹاؤن کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی (سٹی ڈیسک)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے نواز لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کردفیا ہے ۔۔۔

 ان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے لاہور کے ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دیں، کرپشن، منی لانڈرنگ کے موجد کس منہ سے اخلاقیات، امانت داری کا درس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت کی سیاست بند کریں، پیپلزپارٹی کے خلاف ہر زبان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ کے خلاف زہر اگلنے والے پہلے شریف خاندان کی بین الاقوامی لوٹ مار، فلیٹس کا کچا چٹھا کھولیں، کہانیاں گھڑنے والوں کی اپنی سیاست بیساکھیوں، ڈیلز اور سازوں کے سہارے قائم ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ان کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ ن لیگ کو آزاد کشمیر میں عبرتناک شکست نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر نظریں گاڑنے والے سیاسی شعبدے باز پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جس جماعت کی بنیاد ہی جمہوریت دشمنی پر ہو وہ ہمیں عوامی مینڈیٹ اور شعور کا طعنہ نہ دے ۔ سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ عوام ن لیگ کے جھوٹ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، اب آپ کا یہ سیاسی ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...