سچل عرس کی اختتامی تقریب، کوڈی کوڈی مقابلے میں سندھ فاتح
دلچسپ مقابلے کے بعد پنجاب کو2 پوائنٹ سے شکست، روحانی محافل کا بھی انعقادعرس کے آخری روز بڑی تعداد میں زائرین کی آمد، فاتحہ خوانی اور دعامیں شرکت کی
سکھر(بیورو رپورٹ)درگاہ حضرت حنباہ حوربھٹ محمد شاہ مست کے چار روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ثقافتی رنگ اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں، عرس کے موقع پر روحانی محافل، ذکر و اذکار اور دعائیہ تقریبات کے ساتھ سندھ کے قدیم روایتی کھیل(کوڈی کوڈی)کے شاندار مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کیے گئے ، فائنل مقابلہ سندھ اور پنجاب کی مضبوط ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، پنجاب ٹیم کی قیادت ریاض جٹ جبکہ سندھ ٹیم کی کپتانی جانب عمرانی نے کی، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل، مہارت اور بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا۔
تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ نے دو پوائنٹس کی برتری سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی، کامیابی پر شائقین نے کھلاڑیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے اختتامی تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما شائستہ بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، انکی کارکردگی کو سراہا اور کہا کھیلوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے اور روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے، عرس کے آخری روز زائرین کی بڑی تعداد نے درگاہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور دعاؤں میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments