اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار

اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار

مچھر کالونی نالا اسٹاپ کے پاس نذیر احمد ولد نامی شخص کو گولی ماری گئیملزم عابد کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والانائن ایم ایم پستول برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکس پولیس نے تین روزقبل مچھر کالونی میں شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی اوراس کے آشنا کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کوڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی نالا اسٹاپ کے پاس نامعلوم ملزم نے نذیر احمد ولد نصیب اللہ نامی شخص کوسرمیں گولی مارکرشدید زخمی کردیا تھا اور موقع پر سے فرارہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

مقتول کے قتل کامقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے اندراج کے بعد ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایت پر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور موثر تحقیقات کی بدولت دو روز میں قاتلوں کا پتا لگا کر قتل میں ملوث عابد اللہ ولد اختر محمد نامی ملزم اور مقتول کی بیوی آمنہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم عابد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتول نذیر کے ساتھ نجی ہوٹل میں کام کرتا تھا اور اس کا نذیر کے گھر آنا جانا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل و مقتول کی بیوی آمنہ کے مابین ناجائز تعلقات تھے اور دونوں نے ملکر نذیر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...