کار سے ملنے والی جھلسی لاش کی بائیو میٹرک سے شناخت

کار سے ملنے والی جھلسی لاش کی بائیو میٹرک سے شناخت

قربان حسین کی اہلیہ نے شناخت کر لی، مقتول کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے تھابرآمد ہونے والے موبائل فون اور دستاویزات سے منسلک شخص کی تلاش جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سرجانی ٹاؤن سے کار سے برآمد ہونے جھلسی لاش کی شناخت ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اہل خانہ نے مقتول کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرجانی کے علاقے شاہ بیگ گوٹھ میں کار سے جزوی طور پر جلی ہوئی نعش ملنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی اور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتول کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتول کے قبضے سے ملنے والی دستاویزات، موبائل فون اور کار کی بنیاد پر اس کی شناخت 42 سالہ ذیشان ناز ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی تھی جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے نعش کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے صرف برآمد ہونے والے سامان کی شناخت کی تھی۔

بائیو میٹرک ڈیوائس کی مدد سے مقتول کی شناخت 38 سالہ قربان حسین ولد غلام صابر خان کے نام سے کی گئی۔بعد ازاں ٹیکنیکل بنیادوں پر مقتول کے لواحقین کا سراغ لگا کر ان سے رابطہ کیا گیا اور واقعے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے ، جبکہ وہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7-A میں اہلیہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا اور صفائی کا کام کرتا تھا۔ مقتول قربان حسین کی اہلیہ سکینہ بی بی نے اپنے شوہر کی نعش کی شناخت کر لی۔ برآمد ہونے والے موبائل فون اور دستاویزات سے منسلک شخص کی تلاش جاری ہے ، جبکہ مقتول کے قتل کے مقدمے کا اندراج کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...